پاکستان کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان میں یادگار کیرئیر اختتام کو پہنچا

پاکستان کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان میں یادگار کیرئیر اختتام کو پہنچا
کیپشن: پاکستان کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان میں یادگار کیرئیر اختتام کو پہنچا

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کا ریڈیو پاکستان میں طویل اور کامیاب کیرئیر آج اختتام پذیر ہوگیا۔

 سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے عشرت فاطمہ نے کہا کہ وہ ریڈیو پاکستان پر اپنے آخری دن کے موقع پر تمام شائقین کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس، تھریڈز اور فیس بک پر فالو کرتے رہیں۔

عشرت فاطمہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام ‘کھیل اور کھلاڑی’ سے کیا تھا۔ ابتدا میں پی ٹی وی پر موسم کا حال سناتی رہیں، اور بعد ازاں رات 9 بجے کے اردو خبرنامے میں خبریں پڑھ کر ملک بھر میں مقبول ہو گئیں۔ 1980، 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں ان کا نیوز ریڈنگ کا انداز اور مخصوص لب و لہجہ بے حد پسند کیا گیا۔

2007 تک پی ٹی وی سے وابستہ رہنے کے بعد، وہ ریڈیو پاکستان میں تعینات ہوئیں اور وہاں حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز کرتی رہیں۔ عشرت فاطمہ نے وائس آف امریکا سے بھی منسلک رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔

Watch Live Public News