لندن کی وائرل ویڈیو: بلال سعید نے شراب نوشی کی افواہیں مسترد کر دیں

لندن کی وائرل ویڈیو: بلال سعید نے شراب نوشی کی افواہیں مسترد کر دیں
کیپشن: لندن کی وائرل ویڈیو: بلال سعید نے شراب نوشی کی افواہیں مسترد کر دیں

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے لندن میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے شراب نوشی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بلال سعید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اور آئمہ بیگ لندن میں اپنی نئی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے، جبکہ وائرل ویڈیوز اسی دوران خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے ہاتھوں میں موجود کپوں میں شراب نہیں بلکہ کافی تھی، اور لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اگر اردگرد موجود کچھ افراد شراب نوشی کر رہے تھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ یا آئمہ بیگ بھی ایسا کر رہے تھے۔

بلال سعید نے اپنی ویڈیو خفیہ طور پر ریکارڈ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اپنی موسیقی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔



Watch Live Public News