ویب ڈیسک: امریکا کی آئیکونک گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ، ٹیک انویسٹر مائیکل پولانسکی سے منگنی کرلی۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب لیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی وزیراعظم گیبریل ایٹل سے پولانسکی کو اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کروا رہی ہیں، 13 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ دونوں نومبر 2021 سے شادی شدہ جوڑے کی طرح رہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ لیڈی گاگا نے دو بار منگنی کی تھی، پہلے کرسچن کیرینو سے ، جس سے انہوں نے 2019 کے اوائل میں علیحدگی اختیار کی تھی ، اور پھر ٹیلر کینی سے ، جس کے ساتھ انہوں نے 2016 میں اپنی منگنی ختم کردی تھی۔