ویب ڈیسک:حادثہ یا قاتلانہ حملہ،بالی وڈ لیجنڈ اداکار اور ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے رہنما کے گھر میں فائرنگ، گھٹنے پر گولی لگ گئی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق گووندا کو فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ حادثہ صبح 4.45 بجے اس وقت پیش آیا جب وہ کولکتہ کے سفر کے لیے تیار ہو رہے تھے۔
گووندا کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔
گووندا کے منیجر ششی سنہا نے کہا کہ جب گووندا کولکتہ جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے تو اچانک ان کا ریوالور ان کے ہاتھ سے گر گیا اور غلطی سے گولی چل گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔ تاہم وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔60 سالہ گووندا کو علاج کے لیے کرٹیکیئر ہسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال کے آئی سی یو سے زخمی اداکار گووندا نے پہلا پیغام اپنے مداحین کےنام جاری کیا ۔
ان کا کہنا تھاکہ مداحوں، والدین اور خدا کی مہربانی سے اب بہتر ہوں،مجھے لگنے والی گولی کو نکال دیا گیا ہے،۔
دوسری طرف پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے تاہم پولیس کا موقف ہے کہ اس معاملے میں کسی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ۔
گووندا بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایکشن اور ڈرامہ فلموں سے کیا لیکن 1990 کی دہائی میں کامیڈی میں اپنی شناخت بنائی۔
انہوں نے ہندی زبان کی 165 فلموں میں اداکاری کی۔
گووندا اپنی ڈائیلاگ ڈیلیوری، شاندار کامک ٹائمنگ اور ڈانس مووز کے لیے مشہور ہیں۔
1980 کی دہائی کے آخر اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں، انہوں نے بہت سی ہٹ فلموں میں اداکاری کی، جن میں الز ام، مرتے دم تک، خدا، دریا دل، جیسی کرنی ویسی بھرنی، سورگ اور ہم شامل ہیں۔
بعد میں، وہ کئی سپر ہٹ کامیڈی فلموں میں نظر آئے، جن میں شعلہ اور شبنم، آنکھیں اور راجہ بابو شامل ہیں۔
1990 کی دہائی کے آخر میں، انہوں نے قلی نمبر 1، ساجن چلے سسرال، ہیرو نمبر 1، دیوانہ مستانہ، دولہے راجہ، بڑے میاں چھوٹے میاں، اناڑی نمبر 1، حسینہ مان جائے گی اور جیسی کامیاب فلموں کے ساتھ اپنے آپ کو ایک میگا کامیڈی اسٹار کے طور پر منوایا۔
انہوں نے 2004 میں ہونے والے قومی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پانچ سال تک کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رہے۔ وہ حال ہی میں شیوسینا میں شامل ہوئے ہیں۔