رانا ثنا اللہ نےسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

رانا ثنا اللہ نےسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک:(محمدساجد)مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ اور ڈی جی سپورٹس یاسر پیر زادہ نے ایک لونگ اتھلیٹ پروگرام ترتیب دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے  کھیلوں کے حوالے سے منعقد تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ان نوجوانوں کو سامنے لایا جائے گا جن میں یہ سکلز اور جذبہ ہوگا کہ وہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں اور ملک کا نام روشن کرسکیں ان لوگوں کو چُنا جائے گا اور حکومتی خرچے پر انہیں ہائی پروفارمنس اکیڈمیز میں تربیت دی جائے گی۔

ان کے لئے ملازمتیں ہوں، سکالرشپ ہو تاکہ وہ اپنے آپ کو بہتر طور پر آگے لے کر جاسکیں، ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کا آغاز کردیا جائے گا اور اس میں تمام ڈیپارٹمنس کو پابند کیا جائے گا آپ لوگوں کے لئے اس میں ملازمتیں رکھیں۔اس سے پہلے قومی اور انٹرنیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے کیش پرائز کم ہوتی تھی اس کو بڑھا کر 5 اور 10 لاکھ کیا گیا ہے، جو نوجوان خود کو طلائی اور دوسرے میڈلز کا حق دار بنائیں تو ان کو کیش انعام بھی دیا جائے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا سپورٹس فیڈریشن کے معاملات درست نہیں تھے ان کو ٹھیک کرنے کیلئے ایتھکس کورس اور ان کے الیکشن سے متعلق قواعد و ضوابط بنائیں گئے ہیں، کسی کے معاملات میں کوئی داخل اندازی نہیں کی جائے گی، ہم چاہتے ہیں مافیا جنہوں نے پارٹیاں بنائی ہوئی ہیں ان کو ختم کیا جائے الیکشن بہتر انداز میں ہو۔

فیڈریشن کے لوگ بھی سن لیں کسی قسم کے خدشات ذہن میں نہ رکھیں آپ کی انٹرنل ورکنگ میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی لیکن یہ کریں گے کہ جو آپ انتخابات کرائیں اس میں شفافیت ہو، ایسا نہ ہو کہ 20،20 سال سے لوگ یہاں بیٹھے رہیں اور کسی کو موقع نہ ملے،کھیل سے محبت کرنے والے لوگ آگے آئیں نوجوانوں کے لئے نئے راستے کھولیں، سہولیات پیدا کریں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا مقام  قابل رشک نہیں ہے 25 کروڑ عوام ہیں تو اس کے مطابق ہمار اولمپکس میں بھی حصہ ہونا چاہیے اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی فیڈریشنز کو فعال کریں اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو میں وعدہ کرتا ہوں آپ لئے حکومت سےفنڈز لوں گا۔

Watch Live Public News