(ویب ڈیسک ) ہالی ووڈ کی 1939 کی کلاسک فلم " وزرڈ آف اوز" میں اداکارہ جوڈی گارلینڈ کے پہنے گئے مشہور روبی جوتے ( پاکستانی 7 ارب 80 کروڑ روپے )2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام کیے گئے۔
یہ نیلامی ڈیلاس میں قائم ہیریٹیج آکشنز کے ذریعے کی گئی لیکن انتظامیہ نے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تاہم انتظامیہ نے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
نیلامی میں خریدار کی فیس شامل کرکے کل رقم (9 ارب روپے) 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بنتی ہے، جو ہالی ووڈ کی یادگاروں کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی قیمت ہے۔
یہ جوتے مشہور ڈیزائنر ایڈریان کی جانب سے جوڈی گارلینڈ کے لیے خاص طور پر تیار کیے گئے تھے۔ جوتے سرخ سلک اور موتیوں سے بنے تھے، ان جوتوں کو فلم کی شوٹنگ کے دوران مختلف مواقع جیسے ڈانسنگ سینز اور کلوز اپ شاٹس میں استعمال کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ان جوتوں کو 2005 میں جوڈی گارلینڈ میوزیم، مینیسوٹا سے چوری کیا گیا تھا۔ کئی سالوں بعد 2018 میں ایف بی آئی نے انہیں بازیاب کرایا، اور ان کے اصل ہونے کی تصدیق سمتھسونین انسٹیٹیوشن نے کی تھی۔