ویب ڈیسک: خواجہ آصف کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف کا ردعمل ،ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہم نے مذاکرات کی درخواست کی ہے نہ کریں گے ۔
ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مزاکراتی کمیٹی بناکر ہر کسی سے مزاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے،
ہمارا صرف یہی موقف ہے کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی بن چکی، اب جو چاہے مذاکرات کرے، بانی پی ٹی آئی کے فلسفے کے ساتھ سب کھڑے ہیں ،خواجہ آصف! بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف بطور ادارہ کبھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی نفرت پھیلائی ،بانی پی ٹی آئی کئی بار اعلانیہ کہ چکے ہیں کہ یہ فوج بھی میری، اور یہ ملک بھی میرا،
بانی پی ٹی آئی ہی ملک کےمستقبل اور ترقی کے ضامن ہیں،بانی پی ٹی آئی نے قوم کو کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھا کیا۔