اسپینش زبان جانے بغیر نیوزی لینڈ کے شہری نے اسپینش ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

اسپینش زبان جانے بغیر نیوزی لینڈ کے شہری نے اسپینش ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک:(علی رضا ) انوکھا کیس ، اسپینش زبان کا ایک لفظ بھی جانے بغیر  نیوزی لینڈ کے شہری نے اسپینش ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی.

 رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے نائیجل رچرڈز  نے اسپینش زبان کا ایک لفظ جانے بغیر بروڈ گیم کا اسپینش یا ہسپانوی زبان کا عالمی اعزاز جیت لیا ہے۔

 یادرہے نائیجل رچرڈز انگریزی زبان میں پانچ عالمی مقابلے  جیت چکے ہیں  اور ہسپانوی ورلڈ سکریبل ٹائٹل ان کا تازہ ترین حصول ہے۔

نائجل رچرڈز،اسکریبل کے  ایک پیشہ ور کھلاڑی  ہیں   انہوں  نے نومبر میں گریناڈا، اسپین میں ہونے والی  ہسپانوی ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ جیتی ہے ۔

 نائیجل رچرڈز کی دوست لز فیگرلینڈ نے انکشاف کیا کہ رچرڈز نے ایک سال پہلے اسپینش  زبان کے سکریبل الفاظ کی فہرست کو حفظ کرنا شروع کیا تھا۔

 دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے بینجمن اولایزولا تھے جنہوں نے اپنے 18 کھیل جیتے تھے۔

مقابلہ آرگنائزر الیجینڈرو ٹیرنزانی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے  رچرڈز  جیسا  کھیل ہسپانوی اسکریبل میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ہم توقع کر رہے تھے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، لیکن  اس نے تو کمال کردیا۔

 نائیجل رچرڈز پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں۔ 2015 میں، وہ فرانسیسی زبان میں اسکریبل کا عالمی چیمپئن بن گیا حالانکہ  وہ  فرانسیسی نہیں بول سکتے تھے۔نو ہفتوں تک الفاظ کی فہرست کا مطالعہ کرنے کے بعد۔ انہوں نے 2018 میں دوبارہ فرانسیسی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

2008 میں نائیجل رچرڈز دنیا کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے بیک وقت  عالمی ،  یو ایس اور برطانوی ٹائٹل اپنے نام کیے۔ یادرہے نائیجل رچرزڈ کی مادری زبان  برطانوی انگلش  تھی جب کہ  وہ 40 ہزار  انگریزی الفاظ جو امریکا میں رائج ہیں کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

رچرڈز کی والدہ، ایڈرین فشر نے 2010 میں نیوزی لینڈ کے ایک اخبار کو بتایا کہ  رچرڈز نے اسکول میں انگریزی میں مہارت حاصل نہیں کی، کبھی یونیورسٹی نہیں گیا اور اس کھیل میں لسانی کی بجائے ریاضیاتی نقطہ نظر اختیار کیا۔ اس نے کبھی ڈکشنری کے علاوہ کوئی کتاب نہیں پڑھی.

نائیجل رچرڈز کی شخصیت اس لئے بھی معمہ ہے کہ  وہ کبھی صحافیوں سے بات نہیں کرتے۔

Watch Live Public News