حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلاف کی اندرونی کہانی پبلک نیوز نے پتہ لگالی

حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلاف کی اندرونی کہانی پبلک نیوز نے پتہ لگالی
کیپشن: حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلاف کی اندرونی کہانی پبلک نیوز نے پتہ لگالی

ویب ڈیسک: حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف کی اندرونی کہانی کا پبلک نیوز نے پتہ لگا لیا۔ 

ذرائع کے مطابق حکومت نے بلاول بھٹوزرداری کا جوڈیشل کمیٹی میں نام نہ ڈال کر پیپلز پارٹی سے دھوکا کیا۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی نے پلاول بھٹو کو منفی رپورٹ دی ہے۔ حکومت کا یہی رویہ رہا تو مستقبل میں اتحاد مشکل میں پڑ سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے بغیر پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔ 

پیپلزپارٹی ذرائع کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی سے حکومت مذاکرات سے قبل  اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرے۔

Watch Live Public News