سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والےمزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والےمزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج
کیپشن: سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والےمزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جس کے بعد تعداد 39 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کر دیں۔

جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔ تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

اس سے قبل 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News