منتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید اہم تعیناتیاں

 منتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید اہم تعیناتیاں

 ویب ڈیسک  :   منتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید اہم تعیناتیاں ۔۔۔ کرس وائٹ انرجی کے وزیر ،فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے سربراہ برینڈن کار ہوں گے۔

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت میں محکمۂ توانائی کی قیادت کے لیے کرس وائٹ کا انتخاب کیا ہے۔ٹرانزیشن ٹیم نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔اس سے قبل جمعے کو ٹرمپ نے نئی نیشنل انرجی کونسل کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اس کونسل کی سربراہی ان کی انٹیریئر ڈپارٹمنٹ کے لیے نامزد کردہ نارتھ ڈکوٹا کے سابق گورنر ڈگ برگم کریں گے۔

کرس رائٹ ڈینور، کولاراڈو میں قائم لبرٹی انرجی کے سی ای او ہیں۔

 اسی طرح ٹرمپ-وینس ٹرانزیشن ٹیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسٹیون چیونگ وائٹ ہاؤس میں کمیونی کیشن ڈائریکٹر کے طور پر واپس آئیں گے۔ وہ ٹرمپ-وینس 2024 کی صدارتی مہم کے لیے اسی عہدے پر فائز تھے۔

فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے سینئر ریپبلکن برینڈن کار کو ایجنسی کا نیا چیئرمین نامزد کیا ہے   انہیں  براڈکاسٹنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور براڈ بینڈ کو ریگولیٹ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

کار کمیشن کے دیرینہ رکن ہیں اور اس سے قبل ایف سی سی کے جنرل کونسلر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ ان کی تین بار سینیٹ نے متفقہ طور پر تصدیق کی ہے اور انہیں ٹرمپ اور صدر جو بائیڈن دونوں نے کمیشن کے لیے نامزد کیا تھا۔

ایف سی سی ایک خود مختار ایجنسی ہے جس کی نگرانی کانگریس کرتی ہے، لیکن ٹرمپ نے تجویز کیا ہے کہ وہ اسے وائٹ ہاؤس کے سخت کنٹرول میں لانا چاہتے ہیں، جس کے حصے میں ایجنسی کا استعمال ایسے ٹی وی نیٹ ورکس کو سزا دینے کے لیے کرنا ہے ۔

Watch Live Public News