ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کیلئے کرپٹو کمپنیوں کا اہم کردار

crypto financer waiting for reward
کیپشن: crypto financer waiting for reward
سورس: google

ویب ڈیسک : ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لئے   کرپٹو کرنسی کے سرکردہ کمپنیوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں 131 ملین ڈالر  کے فنڈز دئیے۔

 سی این این کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو مفادات کے حامل ارب پتی افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ اور درجنوں قانون سازارکان کے انتخابات کے لئے لاکھوں ڈالر خرچ کئے ہیں اور اب20 جنوری کی صدارتی حلف برداری کے بعد  وہ اپنے کرپٹو کاروبار کے فروغ کےلئے صدر ٹرمپ کی جانب سے عملی اقدامات کے منتظر ہیں ۔

کرپٹو ارب پتی افراد کے اہداف میں  سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی سربراہی سے گیری گینسلر کو ہٹانا  جبکہ کانگرس سے کرپٹو کرنسی کو امریکی مالیاتی نظام میں لانے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کے نفاذ کی منظوری شامل ہیں ۔ یادرہے گیری گینسلر نے بائیڈن انتظامیہ کے دورحکومت میں کرپٹو کرنسی کے خلاف جارحانہ اقدامات کئے تھے۔ 

اسٹینڈ ود کریپٹو نامی گروپ کے  ذرائع کا دعوی ہے  کہ موجود ایوان میں  میں 274 ’’ پرو کرپٹو’’ امیدوار ایوان اور 20 سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ 

 یادرہےBitcoin، دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی، ٹرمپ کی جیت کے بعد،  80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ مالیت تک  چڑھ گئی ہے۔

52 ملین امریکیوں کے پاس ڈیجیٹل اثاثے موجودہیں اور وہ اس کی ترقی چاہتے ہیں  کرسٹن سمتھ98 رکنی  بلاک چین ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کاکہناہے کہ انتخابات  کے نتیجے میں اب تک سب سے زیادہ پروکرپٹو کانگرس منتخب ہوکر سامنے آئی ہے

" جبکہ ٹرمپ کی ٹرانزیشن ٹیم کے ساتھ "مختلف چینلز کے ذریعے" بات چیت کر رہے ہیں تاکہ عملے کے انتخاب اور دیگر پالیسی ترجیحات پر  انہیں اپنے خیالات سے آگاہ کیا جا سکے۔

 ممکنہ طور پر  SEC کے سابق کمشنرز ڈین گالاگر یا پال اٹکنز کو  اگلا  چیف سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن لگایا جاسکتاہے۔

ٹرمپ نے قومی کرپٹو کرنسی ریزرو بنانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

 جبکہ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں نے ورلڈ لبرٹی فنانسل کے نام سے اپنا کرپٹو کرنسی کا کاروبار بھی شروع  کررکھا ہے

ٹرمپ کے  اہم ترین  اتحادی ارب پتی ایلون مسک بھی ڈیجیٹل اثاثوں کی ترقی پر خوش ہیں  - 

۔

Watch Live Public News