اب ہرمضمون میں پاس ہونے کیلئے 33 کی بجائے کتنے نمبرز حاصل کرنا ہونگے؟

اب ہرمضمون میں پاس ہونے کیلئے 33 کی بجائے کتنے نمبرز حاصل کرنا ہونگے؟

ویب ڈیسک: ملک بھر کے بورڈز نے امتحانات میں گریس مارکس تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،  ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہونگے، گریس مارکس بھی تین سے بڑھا کر پانچ کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہونے والے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پینتیس نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو پانچ نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا،  دو سے زائد مضمون میں فیل طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے،  فیصلے کا اطلاق دو ہزار پچیس کے امتحانات سے ہوگا۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس سے قبل 30 نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو 3 گریس مارکس دے کر پاس کردیا جاتا تھا، اب بی آئی سی سی کے فیصلے کے بعد کم از کم 35 نمبرحاصل کرنے والے طلبہ کو 5 گریس نمبر دے کر پاس کردیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ آئی بی سی سی فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہوگا۔

Watch Live Public News