پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
کیپشن: Annual result matric
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری لاہور،تعلیمی بورڈ فیصل آباد اور بورڈ آف انٹر میڈیٹ راولپنڈی نےمیٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کے پوزیشنز ہولڈرز کا اعلان کردیا گیا۔ 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری لاہور میں محمد ایان کاشف ’ دانش ہائی سکول میانوالی‘ 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن  پر ماہین سجاد اور معیز حیدر ہیں جنہوں نے  1186 نمبر  لئے،تیسری پوزیشن میں 4 بچےعبیرہ اصغر، عبیداللہ عثمان، زینب آصف، سحر شکیل ہیں جنہوں نے1185 نمبر لیے۔

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کےمیٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز میں ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی،  میٹرک کے مکمل رزلٹ کا اعلان 9 جولائی صبح دس بجے کیا جائے گا۔

راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا، میٹرک کے سالانہ امتحان میں طالبات پہلی تین پوزیشن لے اڑی،اقراء سلمان 1105 نمبر لے کر پہلی جبکہ لائبہ عروج 1103 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،نعیمہ فاروقی 1087 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

بوائز گروپ میں چوہدری عابد محمود 1049 نمبر لے کر پہلے،زوہیب عمران 1017 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، جواد محمود ملک 1007 نمبر لے کر تیسرے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Watch Live Public News