لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور ( پبلک نیوز ) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے جماعت نہم کے رزلٹ کا اعلان کر دیا . لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے جماعت نہم کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔ لاہور بورڈ نے سیکنڈری جماعت نہم سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لاہور بورڈ کی کامیابی کا تناسب مایوس کن طور پر صرف 49.60فیصد رہا ہے۔ سالانہ امتحان میں 295121 امیدواران نے شرکت کی ہےجن میں153966 لڑکیاں اور 141155 لڑکے شامل ہیں ۔ پرائیویٹ امیدواران 94888 اور 200233 ریگولر امیدواران امتحان دینے والوں میں شامل ہیں ۔ خیال رہے کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر لوڈ کر دیا گیا ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔