ویب ڈیسک :امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے لیکن ایسا نہیں لگتا کہ میلانیا امریکہ میں رواج کے مطابق اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گی۔ باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خاتون اول اگلے چار سال تک وائٹ ہاؤس میں نہیں رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ اگلے چار سالوں میں اپنا زیادہ تر وقت نیویارک سٹی اور پام بیچ فلوریڈا کے درمیان گزاریں گی۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بڑی تقریبات میں موجود رہیں گی اور خاتون اول کی حیثیت سے ان کا اپنا پروگرام اور اپنی ترجیحات ہوں گی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میلانیا نے گزشتہ چار سالوں میں فلوریڈا میں دوستوں کا ایک حلقہ بنایا ہے اور امکان ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت وہاں گزاریں گی۔ ا انہوں نے ذاتی طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بطور خاتون اول یہ وقت مختلف ہو گا۔ انہوں نے فاکس نیوز کے ساتھ گزشتہ انٹرویو میں کہا تھا کہ میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ یہ وقت مختلف ہے۔ میں نے تجربہ اور علم حاصل کیا ہے۔
میلانیا نے یہ بھی کہا کہ وہ پہلے خاتون اول رہ چکی ہیں۔ اس لیے اب وہ بالکل جانتی ہیں کہ کیا توقع کرنی ہے۔ جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے انہوں نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران موسم سرما کےاختام پر وقت مار-اے-لاگو میں اور موسم گرما کے اختتام پر ہفتہ بیڈ منسٹر گالف کلب، نیو جرسی میں گزارا۔ توقع کی جارہی ہے وہ اب بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔