برطانوی خاتون کی 102ویں سالگرہ پر ہزاروں فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ

برطانوی خاتون کی 102ویں سالگرہ پر ہزاروں فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ
کیپشن: برطانوی خاتون کی 102ویں سالگرہ پر ہزاروں فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ

ویب ڈیسک: برطانوی معمر خاتون نے اپنی 102 ویں سالگرہ منانے کا منفرد اپنا کر نوجوانوں کا دھنگ کردیا اور ناصرف برطانوی بلکہ پوری دنیا کی خبروں میں اپنا جگہ بنا لی۔

عالمی میڈیا کے مطابق سینٹرل سفولک سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون بیلی نے اپنی سالگرہ اسکائی ڈائیونگ کرکے منائی اور ساتھی ہی سب سے معمر اسکائی ڈائیور بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میلی ڈیل کے مطابق انہوں نے 7 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اپنی سالگرہ کا جشن منایا۔ بیلی نے پہلی بار یہ کارنامہ انجام دیا۔

بیلی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد 83 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرتے دیکھا تو ان کے دل میں بھی یہ خواہش پیدا ہوئی اور سوچا کہ ”اگر وہ 83 سال کی عمر میں یہ کر سکتے ہیں، تو میں 102 سال کی عمر میں کیوں نہیں کر سکتی؟“

بیلی نے اپنے اس تجربے کے بارے میں بھی بتایا جب طیارے کا دروازہ کھلا اور سرحد ہوا کا جھونکا محسوس کیا تو انہوں نے کہا کہ ’میرے پیر ہوا میں لٹک رہے تھے تو مجھے لگا شاید میں نے زیادہ بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

Watch Live Public News