ڈی چوک احتجاج ،  وزیر اعظم، وزیر داخلہ  کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی گئی

ڈی چوک احتجاج ،  وزیر اعظم، وزیر داخلہ  کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی گئی

 (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے   ڈی چوک احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی نے     وزیر اعظم، وزیر داخلہ  کیخلاف کارروائی شروع کی درخواست دیدی ۔

  ڈی چوک احتجاج میں شہید اور لاپتہ کارکنان کے معاملے پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ بیرسٹر گوہر نے موجودہ حکومت کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد  میں درخواست دائر کردی۔

بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہبازشریف و دیگر کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف کو فریق بنایاگیاہے۔ آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سیکیورٹی اور نامعلوم افراد کو بھی فریق بنایاگیاہے.

بیرسٹر گوہر نے اپنی درخواست میں 12 شہید ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کردی۔ گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے جبکہ 139 لاپتہ کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News