ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے برہان پور میں سابق وزیر خارجہ شریف الدین پیرزادہ کی آبائی ایک ایکڑ زمین پر ناجائز قبضہ۔ رپورٹ کے مطابق شریف الدین پیرزادہ کے رشتہ دار یہاں ہاؤسنگ کالونی بنا نا چاہتے ہیں لیکن یہاں تین نسلوں سے رہنے والے 15 خاندانوں نے قبضہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بے دخلی کا الزام لگاتے ہوئے وہ ڈی ایم کے پاس پہنچے اور زمین کے لیز اور پردھان منتری آواس یوجنا کا مطالبہ کرنے لگے۔اس زمین پر رہنے والی شانتا بائی نے بتایا کہ ہم تین نسلوں سے اس زمین پر رہ رہے ہیں۔ اب وہ انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے فوائد حاصل کریں۔ یہ زمین پاکستان کے سابق وزیر خارجہ مرحوم شریف الدین پیرزادہ کی ہے، لیکن ان کے کچھ رشتہ دار آکر یہاں پر قبضہ کر رہے ہیں ۔ وہ ہمیں بے دخل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ہم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کالونی کاٹنے سے روکا جائے اور ہمیں لیز دی جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔
ادھر کلکٹر بھویہ متل نے کہا کہ یہ معاملہ میرے نوٹس میں آیا ہے۔ لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔ میں نے تحصیلدار اور میونسپل کارپوریشن کو تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ اگر وہاں غیر قانونی کالونی کاٹی گئی تو انتظامیہ کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔