غلاف کعبہ کی تیاری، بابر اعظم نے عظیم شرف حاصل کرلیا

05:53 AM, 2 May, 2022

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لے کر عظیم سعادت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے غلاف کعبہ پر کڑھائی کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ بابر اعظم ان دنوں حرمین میں موجود ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم غلاف کعبہ کی کڑھائی بڑے انہماک کیساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر اس بابرکت موقع کی ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ اس عظیم شرف کو حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
مزیدخبریں