غلاف کعبہ کی تیاری، بابر اعظم نے عظیم شرف حاصل کرلیا

غلاف کعبہ کی تیاری، بابر اعظم نے عظیم شرف حاصل کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لے کر عظیم سعادت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے غلاف کعبہ پر کڑھائی کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ بابر اعظم ان دنوں حرمین میں موجود ہیں۔ گذشتہ دنوں انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کا شرف بھی حاصل کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم غلاف کعبہ کی کڑھائی بڑے انہماک کیساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انسٹاگرام پر اس بابرکت موقع کی ویڈیو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ اس عظیم شرف کو حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔