ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل کرسامنے آگیا

 ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل کرسامنے آگیا

ویب ڈیسک:(حیدر منیر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کا شوگر ملز کی مونیٹرنگ میں غفلت برتنے کا انکشاف، ایف بی آر کا عملہ رات کے اوقات کے دوران شوگر ملز میں غیر حاضر رہنے لگا ۔

ممبر آپریشن ان لینڈ ریونیو کا سرکاری اوقات کی پابندی میں غفلت اور غیر حاضر رہنے کی اطلاعات پر نوٹس ، تمام متعلقہ ٹیکس دفاتر کے  چیف کمشنرز کو از خود سخت مونیٹرنگ کے لئے احکامات جاری کر دیے گئے۔

 ٹیکس میں چوری روکنے کے پیش نظر شوگر ملز کی مونیٹرنگ میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے کرشنگ سیزن میں شوگر ملز کی سخت مونیٹرنگ کے پیش نظر عملہ تعینات کیا تھا ۔

ایف بی آر کی ہدایات کی روشنی میں چیف کمشنرز نے نامور 43 بڑی شوگر ملز میں عملہ تعینات کیا تھا ،افسران شوگر ملز میں چینی کی پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی سخت نگرانی کریں۔

ایف بی آر کے افسران سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کے 40B کے نفاذ کی نگرانی کیلئے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ، تعینات افسران روزانہ کی بنیاد پر شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا ریکارڈ مرتب کریں گئے۔

  ایف بی آر ذرائع کےمطابق   شوگر ملز میں چینی کے سٹاک ،سیلز اور ملز کے احاطہ سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کریں گے۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر