لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ کی ایک سالہ کارکردگی پیش

لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ کی ایک سالہ کارکردگی پیش

(ویب ڈیسک) لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ کی ایک سالہ کارکردگی پیش کردی گئی۔

میاں شعیب بٹالوی کا کہنا ہے کہ   پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات بڑھانے پر ہے، حکومت بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرے، نوجوانوں کو ملازمتوں تک محدود رکھنے کے بجائے عالمی سطح کے ایکسپورٹرز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان سکول آف ایکسپورٹ نوجوانوں کو بین الاقوامی تجارت، کسٹمز اور لاجسٹکس کی عملی تربیت فراہم کر رہا ہے، پاکستان سکول آف ایکسپورٹ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے تیار کرنے کا منفرد پلیٹ فارم ہے۔ برآمدات میں اضافے اور نئے ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ سے جوڑ کر پاکستان کی ایکسپورٹ اکانومی مضبوط بنائی جا سکتی ہے، پاکستان کو مضبوط ایکسپورٹ اکانومی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

پریس کانفرنس میں نائب صدر لاہور چیمبر خرم لودھی، حسن سپرا، ڈاکٹر افضل، حمزہ ندیم، آمنہ، ایکسپورٹرز اور پاکستان سکول آف ایکسپورٹ کے طلبہ  نے شرکت کی۔

Watch Live Public News