سانحہ پمز: انکوائری کمیٹی نےاسپتال کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے

سانحہ پمز: انکوائری کمیٹی نےاسپتال کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے

(ویب ڈیسک) انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

سانحہ پمز میں ذمہ داران کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے پمز ہسپتال کے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات قلم بند کر لیے،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بیوٹی ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق چلڈرن وارڈ میں تعینات 18 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلم بند کر لیئے گئے۔ انکوائری کمیٹی کہ سربراہ نے پمز اور عملے کے بیانات انفرادی حیثیت میں حاصل کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے ہسپتال عملے سے تحریری بیانات بھی طلب کر لیے، کمیٹی نے حادثے کے وقت آن ڈیوٹی عملے کا بائیومیٹرک ریکارڈ بھی چیک کیا، انکوائری کمیٹی نے نرسری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے زچہ بچہ کے پرانے اور نئے بلاک کے کوریڈور کا بھی دورہ کیا۔

خیال رہے کہ انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

Watch Live Public News