اسلام آباد؛ نجی ہوٹل میں لڑکی کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

 اسلام آباد؛ نجی ہوٹل میں لڑکی کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد کےنجی ہوٹل میں لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کااعتراف بھی کرلیا،ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کمرے میں تکرار پر لڑکی کو قتل کیا، لڑکی کو اپنے مفلر سے پھندا دے کر قتل کیا،پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر ریمانڈ لے لیا، ذرائع۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ پمز ہسپتال کے سامنے واقع نجی ہوٹل میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ پیش آیا ۔

ہوٹل ذرائع کےمطابق میرا جانسن نامی غیر مسلم لڑکی سیکٹر ایف سکس کی رہائشی ہے،کمرہ دو لڑکوں کی جانب سے بک کروایا گیا، دونوں لڑکے مقتولہ کے ہمراہ 2 دن قبل ہوٹل کے روم میں پہنچے. دونوں لڑکے کل رات باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

ہوٹل انتظامیہ کو شک گزرنے پر کمرہ کھولا گیا اور لاش برآمد ہوئی،پولیس کی جانب سے ڈیڈ باڈی پمز منتقل کرا دی گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News