(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیان میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔
لاہور میں شالیمار کے علاقے میں قتل کی واردات ، بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ بیٹے نے باپ کو گولی ماردی۔ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق شالیمار پولیس نے فائرنگ کرنے والے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔