عمران خان، بشری بی بی، حواریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہونا چاہیے: فیصل واوڈا

عمران خان، بشری بی بی، حواریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہونا چاہیے: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک:سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا عمران خان، بشری بی بی، حواریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہونا چاہیے کیونکہ فیض حمید شواہد پہلے دے چکے ہیں، عمران خان کے جو قریب تھے انہوں نے تمام شواہد جمع کرا دیے ہیں تاکہ ہماری جان چھوڑ دی جائے، اور سب عمران خان پر ڈال دیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے کو ’شاکڈ‘ نہیں ہوگا اگر 9 مئی والوں کو ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہوگا، جوکام ان لوگوں نے کئے ہیں وہ دشمن کرتا ہے، عمران خان، بشری بی بی، حواریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہونا چاہیے کیونکہ فیض حمید شواہد پہلے دے چکے ہیں، اب یہ ایسی جگہ جاچکے ہیں جہاں سے میں اُن کو روکتے نکالا گیا، عمران خان کے جو قریب تھے انہوں نے تمام شواہد جمع کرا دیے ہیں تاکہ ہماری جان چھوڑ دی جائے، اور سب عمران خان پر ڈال دیا، انہوں نے کیا، بشریٰ بی بی، فیض حمید اور دیگر شامل ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا دو ایسے کیس جن پر ابھی تک بات نہیں ہوئی، ایک ارشد شریف کا قتل اور دوسرا عمران خان پر فائرنگ کا کیس، اُس فائرنگ میں انہیں مارنے کی پوری کوشش کی گئی تھی، بار بار کہہ رہا ہوں اُن کی اہلیہ اور حواریوں نے انہیں مارنے کی سازش کی ہوئی ہے، علی امین گنڈا پور جیسے حواری عمران خان کو جیل میں پھنسا رہے ہیں، مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے خود یہ بات کہہ دی کہ باہر تو سب’گڈی،گڈی‘ چل رہا ہے۔

اہم خبر دیتےہوئےفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر 85 سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہو تو باقی بچ نہیں پائیں گے، فیض حمید کا نام لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے سزائے موت نہ ہو، عمر قید ہوجائے، جب اُن پر کوئی شق لگے گی تو کیا دوسرے بچ پائیں گے؟سب نے مل کر کام کیا کیونکہ ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔

Watch Live Public News