اسموگ جاری رہےگی،بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

11:11 AM, 2 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا، پہاڑی علاقوں میں  موسم   سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ  پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کی توقع  ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،کشمیرمیں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے  کی توقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ  سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد،قصور،اوکاڑہ ، بہاولپور میں ا سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں