نجی ٹی وی سے گفتگو میں معروف قانون دان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ خلاف آئین لگتی ہے، معاملے کا فیصلے اب سپریم کورٹ میں ہو گا، اسییکر کے سامنے اگر چیمبر میں کوئی تحریک پیش کی جائے تو اسپیکر اسے مسترد کر سکتے ہیں تاہم یہ قرارداد اگر فلور آف دی ہاؤس آ جائے تو وہ ووٹنگ ضروری ہو جاتی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لے لیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا تاہم بینچ میں شامل ججز کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔
دوسری جانب اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان وزیر قانون فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں اور اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا۔