عبدالعلیم خان کا آف شورکمپنیوں کے حوالے سے بیان

05:18 PM, 3 Oct, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: عبدالعلیم خان کا آف شورکمپنیوں کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں. سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وہی کمپنی اور وہی فلیٹ ہیں جو پندرہ سال سے ڈکلئیر ہیں۔ ایف بی آر کے سامنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں۔ پندرہ سال سے الیکشن کمیشن کو بھی اثاثے ظاہر کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ اسی کمپنی کو آف شور لیکس قرار دے دیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں