سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل یا جوڈیشل کمپلیکس میں ؟ وزارت قانون سے رائے طلب

02:56 PM, 3 Oct, 2023

احمد علی
سائفر کیس سے متعلق خصوصی عدالت کے جج نے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے کہ کل سماعت جوڈیشل کمپلیکس یا اڈیالہ جیل پر کی جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وفاقی وزارت قانون کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کیلئے کوئی سکیورٹی خدشہ ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سکیورٹی عدالت کو مدنظر رکھنی پڑے گی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے لکھا کہ اگر سکیورٹی خدشات نہیں تو بدھ کے روز سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔
مزیدخبریں