ویب ڈیسک: سی آئی اے کی وارننگ کے بعد اسرائیلی شہریوں نے پناہ گاہوں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔
رپورٹ کےمطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آ ئی اے نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور اگلے 48 گھنٹوں ایران اس پر حملہ کرسکتا ہے ۔
اس وارننگ کے بعد حیفہ شہر سے اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی زیر نظر فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیفہ شہر سے باہر جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطار ہے۔ یہ سب شہری پناہ گاہوں کی طرف جار ہے ہیں جہاں ان کے ٹہرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ ایرانی حمایت یافتہ عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین میں جمعرات کی ڈرون حملہ اشدود میں واقع اسرائیلی ائیر بیس پر حملہ کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی نیشنل بیمہ کمپنی کی سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے جس سے اسّی لاکھ یہودیوں کی شناخت ہیکروں نے حاصل کر لی ہے .
واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اسرائیلی حکومت کے ایک نیوز چینل کی سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایران کے جنوب مشرقی حصے میں مشتبہ سنی مسلم عسکریت پسندوں کے فوجی تنصیبات پر دو الگ الگ حملوں میں پانچ ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیش العدل کے عسکریت پسندوں نے رات کے وقت حملے کیے اور انہوں نے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چابہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔