آئندہ 48 گھنٹے اہم، ایرانی حملے کا خوف، اسرائیلی شہری پناہ گاہوں میں منتقل

آئندہ 48 گھنٹے اہم، ایرانی حملے کا خوف، اسرائیلی شہری پناہ گاہوں میں منتقل
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سی آئی اے کی وارننگ کے بعد اسرائیلی شہریوں نے پناہ گاہوں کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

رپورٹ کےمطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آ ئی اے نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور اگلے 48 گھنٹوں ایران اس پر حملہ کرسکتا ہے ۔

اس وارننگ کے بعد حیفہ شہر سے اسرائیلی شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی زیر نظر فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیفہ شہر سے باہر جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطار ہے۔  یہ سب شہری پناہ گاہوں کی طرف جار ہے ہیں جہاں ان کے ٹہرنے کا انتظام کیا گیا  ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-04/news-1712218693-5134.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-04/news-1712218693-5134.mp4

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ ایرانی حمایت یافتہ عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے مقبوضہ فلسطین میں جمعرات کی ڈرون حملہ اشدود میں واقع اسرائیلی ائیر بیس پر حملہ کیا ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-04/news-1712218693-9022.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-04/news-1712218693-9022.mp4

 ایک رپورٹ کے مطابق   اسرائیل کی نیشنل بیمہ کمپنی کی سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ہے جس سے اسّی لاکھ  یہودیوں کی شناخت ہیکروں نے حاصل کر لی ہے  .

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-04/news-1712218693-1486.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-04/news-1712218693-1486.mp4

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل  اسرائیلی  حکومت کے ایک نیوز چینل کی سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا تھا۔

دوسری جانب  ایران کے جنوب مشرقی حصے میں مشتبہ سنی مسلم عسکریت پسندوں کے فوجی تنصیبات پر دو الگ الگ حملوں میں پانچ ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

 خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیش العدل کے عسکریت پسندوں نے رات کے وقت حملے کیے اور انہوں نے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں واقع راسک اور چابہار میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔

Watch Live Public News