پاوری گرل کی ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی
03:33 PM, 4 Mar, 2022
: پچھلے سال دنانیر مبین نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے تہلکہ مچا دیا تھا. ہر کوئی اس ٹرینڈ کا حصہ بننے کے لیے مختلف ویڈیوز پوسٹ کر رہا تھا۔ اب دنانیر کے انسٹاگرام پر تقریباً 20 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ مسلسل کچھ ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ان کی ایک اور ویڈیو انتہائی مقبول ہو رہی ہے. ’یہ ہماری کار ہے, یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے‘ کے الفاظ پر مشتمل 5 سیکنڈز کی ویڈیو شیئر کرنے والی دنانیر دنیا بھر میں مقبول ہوئیں. پاوری گرل کی طرح کمسن بچی کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہائے گائیز، یہ میں ہوں یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں بچی کے پیچھے ان کے والد اور دیگر چھوٹے بچے بھی موجود ہوتے ہیں۔ بچی کا نام وفا امیر ہے ایک دوسری ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’ہائے گائیز‘ جس نے میری ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے اور اب اصل پاوری گرل دنانیر مبین نے بھی بچی کی طرح ویڈیو بنائی اور وہ بھی کہہ رہی ہیں کہ ہائے گائیز، یہ میں ہوں، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہے۔‘ دنانیر مبین کو ویڈیو میں دیوار پر لگی فیملی کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاوری گرل کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دنانیر مبینڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں سیدہ سدرہ بتول کا کردار نبھا رہی ہیں۔