بچی کا نام وفا امیر ہے ایک دوسری ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’ہائے گائیز‘ جس نے میری ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے اور اب اصل پاوری گرل دنانیر مبین نے بھی بچی کی طرح ویڈیو بنائی اور وہ بھی کہہ رہی ہیں کہ ہائے گائیز، یہ میں ہوں، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہے۔‘ دنانیر مبین کو ویڈیو میں دیوار پر لگی فیملی کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاوری گرل کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔Hahahahhaha i am literally rofling pic.twitter.com/mvxbb04w2c
— Tehreem Azeem (@tehreemazeem) February 27, 2022
واضح رہے کہ دنانیر مبینڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں سیدہ سدرہ بتول کا کردار نبھا رہی ہیں۔