ماڈل گرل ایان علی کی آصف علی زرداری کو صدر بننے پر مبارکباد

ماڈل گرل ایان علی کی آصف علی زرداری کو صدر بننے پر مبارکباد
کیپشن: model ayyan ali
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستانی ماڈل ایان علی نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے اس کے کیپشن میں بھی صدر مملکت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماڈل ایان علی نے ایک انٹرویو کا کلپ شیئر کیا۔ دوسری بار پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے پی پی پی کے شریک چیئرمین کو ’گڈ مارننگ‘ کہہ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویڈیو  میں ایک سوال کے جواب میں ایان علی نے  صدر زرداری کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ مملکت کے سربراہ ہیں اور ہمارے صدر ہیں، ہم سب کو ان سے بے انتہا پیار ہے۔

نئی شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ آصف زرداری ایک بار پھر صدرِ مملکت بن گئے ہیں اور ہمیں ان سے بے حد پیار ہے‘۔

پوسٹ میں لکھا کہ مارننگ مسٹر صدرِ پاکستان، نئی شروعات کرنے پر گڈ لک، اور بالکل کیسے بھول سکتے ہیں۔

قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، سو فیصد ہم کرتے ہیں۔