ایشیا کپ: مشہور کرکٹر نے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی

ایشیا کپ: مشہور کرکٹر نے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی
ایشیا کپ میں ایک شاندار واقعہ دیکھنے کو ملا ہے. انڈیا کخلاف میچ کے فوراً بعد ہانگ کانگ کے ایک کھلاڑی نے محفل کو لوٹ لیا۔ میدان میں ہی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کر دی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم انڈیا سے میچ ہار گئی لیکن اس ٹیم کے سٹار کھلاڑی کنچیت شاہ نے کروڑوں لوگوں کے دل جیت لیے۔ کنچنٹ نے میچ ختم ہونے کے بعد تماشائیوں میں بیٹھی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا۔ یہ نظارہ دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے اور تالیاں بھی بجانے لگے۔ کنچنٹ کی گرل فرینڈ نے بھی اسے مایوس نہیں کیا اورفوراً ہاں کر دی جسے دیکھ کر لوگ بہت خوش ہوئے۔ کنچت نے پوری پلاننگ کے ساتھ میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا۔ وہ میچ کے فوراً بعد تماشائیوں کے درمیان پہنچے۔ پھر وہ اپنی گرل فرینڈ کے پاس گئے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ، ہاتھ میں انگوٹھی لے کر اسے پرپوز کیا۔ یہ نظارہ دیکھ کر کنچیت کی گرل فرینڈ بہت خوش ہو ئی۔ اس نے فوراً ہاں کر دی . اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔