(ویب ڈیسک)مودی سرکار کو ایک بار پھر ایلون مسک نے سرپرائز دے دیا، مسک نے پہلے دورہ بھارت کا فیصلہ کیا مگر اچانک ملتوی کرکے چین پہنچے گئے اور اب چین سےانڈونیشیا جاچکے ہیں اور مودی سرکار ان کی راہ تکتے ہی رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک انڈونیشیا میں اسٹار لنک سروس متعارف کرانے کے لیے پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے اتوار کو بالی کے سیاحتی مقام پر پہنچے۔مسک اور انڈونیشیا کے وزیر صحت بوڈی گناڈی سادیکن نے ملک کے صحت کے شعبے کے لیے SpaceX کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیا جس کا مقصد دنیا کے سب سے بڑے جزیرے میں رابطے کو بڑھانا ہے۔
— DogeDesigner (@cb_doge) May 19, 2024
ایلون مسک نے اس سے قبل صوبائی دارالحکومت ڈینپسر میں ایک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں اسٹار لنک کے لانچ میں شرکت کی،اس موقع پر ایلون نے کہا کہ ہم اس ایونٹ کو Starlink اور ان فوائد پر مرکوز کر رہے ہیں جو کہ اعلی بینڈوتھ کنیکٹیویٹی دیہی جزیرے اور دور دراز کی کمیونٹیز تک پہنچے۔
انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ یہ نظام زندگی کو بدل کررکھ دے گا، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کی اہمیت پر زور دینا اور زندگی بدلنے والا کتنا اہم ہو سکتا ہے۔
— DogeDesigner (@cb_doge) May 19, 2024
علاوہ ازیں سوموار کو مسک انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کریں گے جہاں وہ جزیرے پر ہونے والے ورلڈ واٹر فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا اب تیسرا جنوب مشرقی ایشیائی ملک بن گیا ہے جہاں Starlink کا آغاز ہوچکا ہے،گذشتہ سال ملائیشیا اور فلپائن کو لائسنس کا اجراء کیا گیا اور فرم کے معاہدے کی بنیاد پر سپیس ایکس 2022 میں طے پایا تھا۔
واضح رہے کہ مسک کا اچانک چین چلے جانا بھارت کے لیے ایک دھچکا تھا کیونکہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان سرحدی دشمنی کے ساتھ ساتھ تجارتی مسابقت بھی ہے۔
بھارت کے دورے کی منسوخی سے قبل مسک نے طے شدہ پروگرام کے تحت گذشتہ ہفتے مودی سے ملاقات کرنی تھی اور تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کار پلانٹ بنانے کا اعلان کرنا تھا۔ لیکن بعد ازاں انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ٹیسلا پر بہت بھاری زمہ داریاں ہیں ، اپنا ارادہ بدل لیاتھا۔