ایلون مسک دور حاضر کا قارون، دولت کی مالیت 400 ارب ڈالر سے بھی تجاوز

alon musk rishest man
کیپشن: alon musk rishest man
سورس: google

ویب ڈیسک : ایلون مسک  دنیا کی معلوم تاریخ کے امیر ترین آدمی بن گئے  دولت کی مالیت 447 ارب ڈالر ہوگئی جو جیف بیزوس اور بل گیٹس کی مشترکہ دولت سے بھی زیادہ ہے- 

 رپورٹ کے مطابق   ایلون مسک کی دولت اور اثر و رسوخ  صدر  امریکا ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد آسمان کو چھو رہا ہے – وہ دنیا کے  پہلے شخص ہیں جس کی دولت کی مجموعی مالیت $400 بلین تک پہنچ گئی ہے۔

 یادرہے ٹیسلا کے سی ای او پہلے ہی دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔  تاہم بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس  کی رپورٹ کے مطابق  کہ نومبر کے انتخابات کے بعد مسک کی دولت 77 فیصد بڑھ کر 447 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیف بیزوس اور بل گیٹس کے مشترکہ دولت  سے  بھی زیادہ ہے۔

بدھ کے روز 53 سالہ   ایلون مسک نے جب   اسپیس ایکس میں 62.8 بلین ڈالر کے حصص حاصل کئے جن کی قیمت تقریباً 350 بلین ڈالر تھی۔ اسی طرح ٹیسلا کے حصص جو مسک کی زیادہ تر دولت کا حصہ ہیں  بھی بدھ کو ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئے۔

بلومبرگ کے مطابق، مسک نے 2024 کے آغاز سے اب تک اپنی مجموعی مالیت میں تقریباً 218 بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن پر 100 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو ایک آن لائن میگا فون میں تبدیل  کردیا تھا، صدارتی انتخابات کے ٹرمپ سے بھی  بڑے فاتح کے طور پر ابھرے ہیں۔

 انہوں  نےصدر ٹرمپ کے ساتھ  انتہائی قریبی تعلقات استوار کیے ہیں وہ صدر کے ہر مشورے اور ان ہاؤس پارٹی میں شریک ہوئے اور انہوں  نے  نئی صدارتی ​​انتظامیہ میں حکومتی کارکردگی کے محکمے کے شریک سربراہ کے طور پر  ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔

اگرچہ وہ حکومت  کا براہ راست حصہ نہیں ہوں گے لیکن ایلون  مسک کا وائٹ ہاؤس تک براہ راست  رابطہ ہو گا اور وہ  ان حکومتی پالیسی اور وفاقی ایجنسیوں پر  اثرانداز ہوسکیں گے جو ٹیسلا سے اسپیس ایکس تک اس کی چھ کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہیں یادرہے گذشتہ ایک دہائی سے  ان کمپنیوں  کو اربوں ڈالر  کے وفاقی معاہدوں سے نوازا گیا ہے۔ 

پچھلے ہفتے ڈیلاویئر کے ایک جج نے ٹیسلا کے اپنے سی ای او یعنی ایلون مسک کے لئے  2018 کے 100 بلین ڈالر تنخواہ پیکیج کو دوسری بار قیمت پر ختم کر دیا۔ ٹیسلا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

Watch Live Public News