ویب ڈیسک :خوشبو ایسی کہ دشمن بھی دور نہ رہ پائے۔۔۔ صدر ٹرمپ نے جل بائیڈن کے ہمراہ تصویر کو بھی اپنی پرفیوم ’’ فائٹ فائٹ فائٹ’’ کی مارکیٹنگ کے لئے استعمال کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ اتاری گئی تصویر کو اپنی 199 ڈالر قیمت کی پرفیوم کی مارکیٹنگ کے لئے استعمال کیا ہے ۔
اشتہار میں ’’ فائٹ فائٹ فائٹ’’ نام کی پرفیوم کے ساتھ پنچ لائن استعمال کی گئی ہے،
’’اس کی ایک جھلک حاصل کریں: $199 میں، آپ فتح کی میٹھی خوشبو سونگھ سکتے ہیں۔’’اور کون اس کی مخالفت کر سکتا ہے؟ یہاں تک کہ آپ کے دشمن بھی نہیں، ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ملکیتی سماجی رابطے کی سائٹ ’’ ٹروتھ ’’ پر ایک پوسٹ میں خاتون اول جِل بائیڈن کے ساتھ مسکراہٹوں کے خوشگوار تبادلے کی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں کیپشن تحریر کیا گیاتھا کہ: "ایک خوشبو جس کے آگے آپ کے دشمن مزاحمت نہیں کر سکتے۔"

یادرہے دونوں کی یہ تصویر ہفتے کے روز پیرس میں گوتھک تعمیراتی شاہکار کیتھیڈرل نوٹری ڈیم کے دوبارہ کھلنے کے موقع پر لی گئی تھی ۔
یادرہے یہ روایت ہے کہ خاتون اول اپنے جانشین کے ساتھ چائے پارٹی کی میزبانی کرتی ہیں۔ 2016 میں، مشیل اوباما نے وائٹ ہاؤس کی رہائش گاہ میں واقع یلو اوول روم میں میلانیا ٹرمپ کے ساتھ "چائے اور ایک ٹور" کی میزبانی کی۔تاہم جو بائیڈن کے 2020 میں صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بائیڈنز کی میزبانی نہیں کی، اور نہ ہی وہ 6 جنوری کو کیپیٹل پر حملے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات چوری ہونے کے جھوٹے دعووں کے بعد بائیڈن کے افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔
دوسری طرف ایک پروموشنل ویڈیو میں اپنے پرفیوم کی تعریف بیان کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کرسمس کا ایک بہترین تحفہ دیتے ہیں۔
"میں نے خواتین اور مردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ تیارکردہ خوشبو کا نام فائٹ، فائٹ، فائٹ رکھا ہے کیونکہ وہ جیتنے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم سب جیتنا چاہتے ہیں۔ ہمیں جیتنا ہے،" ۔