نومنتخب صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ایف بی آئی سربراہ مستعفی

نومنتخب صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ایف بی آئی سربراہ مستعفی
کیپشن: نومنتخب صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ایف بی آئی سربراہ مستعفی

ویب ڈیسک: امریکی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ کرسٹوفر رے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنھبالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ کی جانب سے کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

کرسٹوفر رے، جنہیں 2017 میں ٹرمپ کی جانب سے 10 سال کی مدت کے لیے نامزد کیا گیا تھا، انہیں اپنے دور حکومت کے دوران ریپبلیکنز کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ ٹرمپ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ایف بی آئی کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News