پاک فوج کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب

پاک فوج کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب

(ویب ڈیسک ) ہجیرہ آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا پروپیگنڈہ ایک سوچی سمجھی سوشل میڈیا ہائبرڈ وار کا حصہ ہے۔

ایسا کوئی واقعہ نہ پہلے ہوا تھا اور نہ اب ہوا ہے۔ یہ ہندوستانی ایجنڈے پہ عمل پیرا کچھ عناصر ہیں، جو کبھی کہتے ہیں آزاد کشمیر میں پاکستان کی فوج کیوں ہے۔؟ اور کبھی یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہندوستانی حملہ ہوا تو پاکستان کی فوج کیوں نہیں تھی۔

را کی پالیسی کے مطابق ان کا ہدف آزاد کشمیر میں پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلا کر عوام اور پاک فوج میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔

 یاد رہے بنگلہ دیش میں تبدیلی کے بعد ہندوستان اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور اپنے پروردہ ایجنٹوں کے ذریعے اب آزاد کشمیر میں بلوچستان طرز کی بے چینی پھیلانا چاہتا ہے۔ 

لیکن آزاد کشمیر کے عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہندوستان   آزاد کشمیر میں  دراندازی کی کوشش کر کہ دیکھ چکا ہے، اور اس کا جو حشر ہوا، وہ " ابھینندن فلم" بھی ابھی تک تازہ ہے۔

پاک فوج کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ 

جے کے ایل ایف نے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور جھوٹا واقعہ پیش کیا ہے۔ پڑوسی گھروں میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی ہندوستانی فوجی نے ایل او سی عبور نہیں کی تھی۔ 

آس پاس کی اپنی چوکیاں محتاط انداز میں علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آس پاس کے ماحول کا مؤثر انداز میں مشاہدہ کر رہی ہیں۔ 

25 بھارتی فوجیوں کی سرحد پار کرنا کچھ لوگوں کا ذاتی ایجنڈا ہے۔ وہ علاقے میں درختوں کی کٹائی کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے پہلے مقامی کمانڈر انکار کرتے تھے۔ 

عوام کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی جعلی سرگرمیاں پاک فوج کو مورد الزام ٹھہرانے اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News