16 دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان

16 دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان

(ویب ڈیسک ) 16 دسمبر کو لاہوراور راولپنڈی  میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے،تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی،گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے،سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا،پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا۔

ڈی سی لاہور نے مزید کہا ہے کہ 16 دسمبر 1971 پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی تاریخ کو سقوط ڈھاکہ کا سانحہ پیش آیا،اس روز پاکستان کا ایک اہم حصہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں الگ ہوا۔

دوسری جانب 16 دسمبر کو راولپنڈی میں  بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے   کہ  ضلع بھر میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسلام آباد میں کل 16 دسمبر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کے آفس سے ںوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Watch Live Public News