بنگلہ دیش کا بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات میں کمی کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات میں کمی کا فیصلہ
کیپشن: بنگلہ دیش کا بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات میں کمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت سے آلو اور پیاز کی درآمد کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ آلو اور پیازپاکستان سمیت متبادل ذرائع سے درآمد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اب تک بنگلہ دیش کو آلو پیاز کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ گزشتہ مالی سال بھارت نے 145 ملین ڈالر کا پیاز بنگلہ دیش کو بیچا۔

بنگلہ دیش ٹریڈ اینڈ ٹیرف کمیشن نے درآمد کیلئے پاکستان سمیت متبادل ذرائع کی نشاندہی کردی۔ فیصلے سے بھارت کیلئے سیاسی اور اقتصادی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News