ملک میں کوئی قانون اور نہ کوئی آئین نہیں: اسد قیصر

ملک میں کوئی قانون اور نہ کوئی آئین نہیں: اسد قیصر

ویب ڈیسک: مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ان شہدا نے قربانی دی ہے،ان شہدا کی قربانی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے اضلاع اور گھروں میں بڑی بڑی تقریبات منعقد کریں گے،ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے،ہمارے شہدا کی قربانیاں ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہیں۔
ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے،ہم پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک فاشسٹ ریاست بن چکا ہے،یہاں نہ کوئی قانون ہے اور نہ کوئی آئین ۔

پرامن شہری جو جمہوریت اور اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کرنا چاہتے تھے، ان پر گولیاں چلائی گئیں،آج کل اسلام آباد میں جو پختونوں کے ساتھ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ جو ہمارے لوگ زخمی ہیں، ان کی عیادت کے لیے آئے ہیں، جو گرفتار ہیں، ان کی قانونی معاونت کریں گے۔

Watch Live Public News