بنگلہ دیش نے بھارت سے اپنے سفارتکار واپس بلا لیے

 بنگلہ دیش نے بھارت سے اپنے سفارتکار واپس بلا لیے

ویب ڈیسک:ہندوستان میں اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملے کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت سے اپنے دو سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں رواں سال عوامی احتجاج کے بعد 16 سالہ اقتدار اور ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے اور محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد بنگلہ دیش اور بھارت کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے اپنے دو سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے یہ قدم اگرتلہ، تری پورہ میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملے اور کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کے بعد اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں بنگلہ دیش کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر شکدار محمد اشرف الرحمان اور تریپورہ میں اسسٹنٹ ہائی کمشنر عارف الرحمان کو گزشتہ منگل کو ہنگامی بنیادوں پر ڈھاکا واپس جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Watch Live Public News