بھارت میں دلتوں سے امتیازی سلوک پر عالمی رپورٹ 

بھارت میں دلتوں سے امتیازی سلوک پر عالمی رپورٹ 
کیپشن: بھارت میں دلتوں سے امتیازی سلوک پر عالمی رپورٹ 

ویب ڈیسک: عالمی جریدے یو سی اے نیوز نے بھارت میں ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور دلت برادری کو درپیش مسائل سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلت برادری کو آج بھی مساوی حقوق اور مواقع کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جسے بھارت میں ذات پات پر مبنی امتیازی سلوک کی موجودگی کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی آئین میں مساوات کی ضمانت کے باوجود زمینی صورتِ حال مختلف دکھائی دیتی ہے۔

رپورٹ میں اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2022 میں دلتوں کے خلاف تشدد کے 57 ہزار 500 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ 15 ہزار سے زائد کیسز اتر پردیش میں رپورٹ ہوئے۔

یو سی اے نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والی خواتین کے خلاف جرائم پر فوری ردعمل دیکھنے کو ملتا ہے، تاہم دلت برادری کے خلاف مبینہ مظالم کے معاملات میں انصاف کی فراہمی پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

دوسری جانب کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ بعض عناصر کھلے عام دلتوں کے خلاف امتیازی سوچ کو فروغ دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News