ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 ارکان کے نام فائنل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک اسپنر شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد بھی اسکواڈ میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی اسکواڈ میں ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی ہوں گے۔

Watch Live Public News