جرمن چانسلر کو ڈانس نہ کرنے کی یقین دہانی کیوں کرانی پڑی؟

جرمن چانسلر کو ڈانس نہ کرنے کی یقین دہانی کیوں کرانی پڑی؟
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: جرمن چانسلر اولاف شولس نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی پہلی پوسٹ کر دی. 

جرمن چانسلر اولاف شولس نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی پہلی پوسٹ کر تے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں یہاں ڈانس نہیں کروں گا"،  ان کا کہنا تھا کہ   ٹک ٹاک بنانے کا مقصد نوجوان ووٹر تک پہنچنا ہے، اپنے پیغام اور سیاسی ایجنڈا کو واضع کروں گا۔

حکومتی ترجمان اشٹیفن ہیبسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اکاؤنٹ کی مدد سے ایسے لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، جو ٹک ٹاک پر سیاسی امور پر بحث ومباحثہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میڈیم سے روزمرہ حکومتی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے فروری میں اس سوشل میڈیا ایپ پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ جیسے ہی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جرمنی میں سولہ اور سترہ برس کی عمر کے بچے بھی اس سال یورپی پارلیمان کے ارکان کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ دے سکیں گے، تو متعدد سیاسی پارٹیوں نے اپنی الیکشن مہم کو اس ویڈیو شیئرنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی شروع کر دیا تھا۔

عوامیت پسند سیاسی جماعت 'متبادل برائے جرمنی‘ یا اے ایف ڈی نے بھی ٹک ٹاک پر نوجوانوں کو متوجہ کرنے کی مہم جاری کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News