ویب ڈیسک:دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں گاڑیوں اور گھروں کی طرح بیوی بھی کرائے پر مل جاتی ہے۔ سوشلائزنگ کے لئے ایک ہفتے سے لے کر 3 ماہ تک کرائے کی بنیاد پر یہ سروس فراہم کرنیوالی خواتین کو ’’ بلیک پرل‘‘ کہا جاتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ متنازعہ رواج تھائی لینڈ کے پتایا میں موجود ہے ۔ ساحل سمندر پر واقعہ اس شہر کے لوگ اسے ’’کرایہ پر بیوی ‘‘ وائف آن ہائر انڈسٹری کہتے ہیں۔ یہ شادی کا ایک عارضی معاہدہ ہے جہاں اکثر غریب دیہی علاقوں کی خواتین یا بسا اوقات طالبات بھی اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے غیر ملکی سیاحوں کی ساتھی بن جاتی ہیں۔یہ خواتین خاص طور پر تھائی لینڈ کے پٹایا کے ریڈ ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں بارز اور نائٹ کلبوں میں دستیاب ہوتی ہیں۔
تھائی لینڈ جہاں معیشت کا زیادہ تر انحصار ٹورازم انڈسٹری پر ہے ’’ریٹنل وائف’’ کا رجحان روز بروز بڑھ رہا ہے۔ اگر آپ کی زبان میں بات کریں تو کرائے کی بیویاں۔ اس ملک میں یہ رجحان بہت بڑھ رہا ہے۔ ایسی بیویوں کو بلیک پرل بھی کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس پر ایک کتاب بھی منظر عام پر آئی ہے، جو کافی موضوع بحث رہی ۔
حال ہی میں اس پر ایک کتاب سامنے آئی ہے، جس کے مصنف Lavert A. Emmanuel ہیں۔ کتاب کا نام ہے- Thai Taboo-The Rise of Wife Rental in Modern Society: Exploring Love, Commerce, and Controversy in Thailand’s Wife Rental Phenomenon Wife Rental Phenomenon)۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح تھائی لینڈ میں بیوی کو کرائے پر دینے کا متنازع اور خفیہ رواج اب دوبارہ عروج پر ہے۔
یہ کاروبار تھائی لینڈ میں آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔ خاص طور پر ان نوجوانوں کے لیے جو روایتی ملازمتوں سے اچھا پیسہ کمانے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ “رینٹل وائف” یا “رینٹل گرل فرینڈ” جیسی خدمات کے ذریعے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔